سید ذوالفقار عباس بخاری کی یو اے ای کی جانب سے پاکستان کے ویزہ پابندیوں کی خبروں کی تردید

142

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پارپاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے یو اے ای کی جانب سے پاکستان کے ویزہ پابندیوں کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے امارات کی وزیر برائے انسانی وسائل کی پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں زلفی بخاری نے کہا کہ انہوں نے یو اے ای انسانی وسائل کے وزیر نصر بن ثانی الحملی کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے ان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ ذلفی بخاری نے میڈیا رپورٹس کے برخلاف مزید واضح کیا کہ افرادی قوت کی برآمد پر کوئی پابندی نہیں ہے۔