آئی ٹی ایف جے 5 جونیئر ٹینس چیمپئن شپ،پاکستان کے محمد شعیب اور امریکہ کے روہن بیلڈے نے اپنے اپنے میچ جیت کر فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا

79

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):آئی ٹی ایف جے 5 جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد شعیب اور امریکہ کے روہن بیلڈے نے اپنے اپنے میچ جیت کر فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔جمعہ کوپی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں بوائز سنگلز سیمی فائنل میچوں کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد شعیب نے برطانیہ کے رویے کیگان کو6_2اور6_1سے شکست دی. دوسرے میچ میں امریکہ کے روہان بیلڈے نے پاکستان کے حامد اسرار کو6_3 اور6_2سے ہرا کر فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔بوائز ڈبلز سیمی فائنل مقابلوں کے پہلے میچ میں امریکہ کےروہان بیلدہے اور الیگزینڈر کرمان نے پاکستان کے ذالان خان اورسمیع زیب خان کو 6-1اور6_2 سے مات دی۔ دوسرے میچ میں نیپال کےآراو ثمرت ہڈا اور زوبین راوت نے برطانیہ کے رائے کیگن اور جاپان کےاوئی اوکا کو 7-6 (9) ، 6-1 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئے۔گرلز سنگلز سیمی فائنل مقابلوں میں نیپال کی ابیلاشہ بستا نے روس کی ایکٹیرینا سووریوا کو 7-6 (5) ، 2-6 اور6-3 سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں روس کی ارینا والیتوا نے پاکستان کی زوحہ عاصم کو 6-0، 6-0 سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے۔گرلز ڈبلز سیمی فائنل مقابلوں میں پاکستان کی زوحہ عاصم اور روس کی ارینا والیتووا نے پاکستان کی زارا خان اورفاطمہ علی راجہ کو 6-2، 6-2 سے ہرا دیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں نیپال کی ابیلاشہ بستا اور روس کی ارینا والیتووا نے پاکستان کی ساحر علیم اورشیزہ ساجد 6-0،6-1سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئے۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان نے کچھ میچوں کو دیکھنے کے لئے پی ٹی ایف کمپلیکس کا دورہ کیا۔ انہوں نے مجموعی انتظامات طور پر ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو سراہا۔ انہوں نے غیر ملکی / مقامی کھلاڑیوں اور ان کے والدین / کوچوں سے بھی بات چیت کی۔