نیشنل چیلنج فٹ بال کپ کی تیاری کے سلسلہ میں ماشا یونائیٹڈ اور پاکستان ائیرفورس کی ٹیموں کے درمیان پریکٹس میچ 1-1 گول سے برابر،

96
انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی نے پہلی بار یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا ، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں اطالوی کلب انٹر میلان کو 0-1 سے شکست دی

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):نیشنل چیلنج فٹ بال کپ کی تیاری کے سلسلہ میں ماشا یونائیٹڈ فیصل آباد اور پاکستان ائیرفورس کی ٹیموں کے درمیان پریکٹس میچ 1-1 گول سے برابر رہا، اس موقع پر ماشا یونائیٹڈ کے صدر رانا محمد اشرف خان کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، علی شیر اور توصیف فٹ بال گرائونڈ سرلی فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں دنوں ٹیموں نے کھیل کے پہلے ہاف میں ایک ایک گول کیا، جبکہ دونوں ٹیمیں دوسرے ہاف میں کوئی گول نہ کرسکیں، اسی مقررہ وقت میں میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ پہلے ہاف کے 24 ویں منٹ پاکستان ائیرفورس کے کھلاڑی منصور خان نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 1-0 سے برتری دلائی جس کے 17منٹ بعد ماشا یونائیٹڈ کے معین الدین نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا جو میچ کے اختتام تک جاری رہا، پاکستان ائیرفورس ٹیم کے کوچنگ کے فرائض پرویز ملک اور ماشا یونائیٹڈ فیصل آباد کے سید ناصر اسماعیل نے انجام دیئے، ماشا یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ سید ناصر اسماعیل نے بتایا کہ ماشا یونائیٹڈ کی ٹیم نے نیشنل چیلنج فٹ بال کپ کی تیاری کے سلسلہ میں تین پریکٹس میچ کھیلے، ماشا یونائیٹڈ نے پہلا میچ لائل پور کے خلاف 1-1 گول سے برابر کھیلا، دوسرے میچ میں ماشا یونائیٹڈ کو کے آر ایل راولپنڈی کی ٹیم کے ہاتھوں 2 گو ل سے شکست کا سامنا جبکہ تیسرا میچ ماشا یونائیٹڈ نے پاکستان ائیرفورس کے خلاف بھی 1-1 گول سے برابر کھیلا، انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک پریکٹس میچز میں ماشا یونائیٹڈ کا رزلٹ بہت بہتر رہا ہے کیونکہ خان ریسرچ لیبارٹری راولپنڈی نے کئی بار پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ اور نیشنل چیلج فٹ بال کپ کی چیمپیئن رہ چکی ہے، اور اسی طرح پاکستان ایئر فورس بھی 2014 اور 2018 میں نیشنل چیلنج فٹ بال کپ کی چیمپیئن رہ چکی ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیشنل چیلنج فٹ بال کپ ماشا یونائیٹڈ کا رزلٹ انشاءاللہ بہت بہتر ہوگا۔