پنجاب میں24گھنٹوں کے دوران کورونا کے613کنفرم کیسز سامنے آئے، 19مریض جاں بحق ہوئے، فردوس عاشق اعوان کا کورونا صورتحال پر بیان

58
جاوید لطیف نے پاکستان توڑنے کی بات خود نہیں کی، لندن میں مفروری کاٹنے والا اور جعلی راجکماری سمیت پوری ن لیگ جاوید لطیف کے پیچھے کھڑی ہے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
جاوید لطیف نے پاکستان توڑنے کی بات خود نہیں کی، لندن میں مفروری کاٹنے والا اور جعلی راجکماری سمیت پوری ن لیگ جاوید لطیف کے پیچھے کھڑی ہے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

لاہور۔29نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کورونا صورتحال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 17201 ہوگئی ہے،24گھنٹوں کے دوران کورونا کے613کنفرم کیسز سامنے آئے اور 19 مریض جاں بحق ہوئے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران17771کورونا تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے،پنجاب میں کورونا کے اب تک1969486 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں،کورونا کے 118511 مریضوں میں سے 98331مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، پنجاب میں کورونا سے2979 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ہوش کے ناخن لے، جلسوں کے ذریعے عوام کی زندگیوں سے کھیلنے سے باز رہے،شہریوں کو کورونا سے بچانے کےلئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے،پی ڈی ایم نے غیر ذمہ داری کی تمام حدیں پھلانگ لی ہیں، کورونا کے ساتھ پی ڈی ایم کے وائرس کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانی زندگیاں نگلنے والی منفی سیاست پر لعنت،ایسی سیاست کرنے والے عناصر کا بہت برا حشر ہوگا۔