پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی، سیکریٹری نثار احمد اور فیڈریشن کے دیگر عہدیداران نےسابق سائیکلسٹ ملک وسیم کی وفات پر گہرے دکھ اور عم کا اظہار کیا ہے

209

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی، سیکریٹری نثار احمد اور فیڈریشن کے دیگر عہدیداران نےسابق سائیکلسٹ ملک وسیم کی وفات پر گہرے دکھ اور عم کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے تغزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہُ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ سابق ساءیکلسٹ ملک وسیم گزشتہ روز وفات پا گئے تھے اوران کی نماز جنازہ گزشتہ روز بعد از مغرب ادا کر دی گئی۔ 30 نومبر کو بعد از نماز عصر اعوان ٹائون علی بلاک مسجد لاہور میں ان کے ایثال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔