روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،پلاننگ کمیشن

94

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،پاکستان کی انفراسٹرکچر ضروریات کو پورا کرنےکیلئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔پلاننگ کمیشن کے حکام کے مطابق شاہراہوں اور توانائی کی ضروریات کیلئے نجی شعبہ کو شریک کیا گیا، انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑا چیلنج ہے، پاکستان میں توانائی شعبے میں نجی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ پاکستان میں جدید انفراسٹرکچر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے، سرکاری شعبے میں استعداد کار کا فقدان ہے۔ ہاوسنگ اور پانی جیسے مسائل حل کرنے کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے صوبوں کے پاس زیادہ صلاحیت ہے۔