درآمدات پر مال برداری کے اخراجات میں چار ماہ کے دوران 1.21 فیصد کمی ہوئی،سٹیٹ بینک

102
اسٹیٹ بینک

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):درآمدات پر مال برداری کے اخراجات کی مد میں جاری مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 1.21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے لے کر اکتوبر تک کی مدت میں درآمدات پر ما ل برداری کی مد میں اخراجات کا حجم 377.07 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 1.2 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ درآمدات پر مال برداری اخراجات کا حجم 381.66 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا۔ اکتوبر 2020 میں درآمدات پر مال برداری کے اخراجات کا حجم 93.92 ملین ڈالر تھا۔ گزشتہ سال اکتوبر میں درآمدات پر مال برداری کے اخراجات کا حجم 96.87 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں ملکی درآمدات کا کل حجم 14.08 ارب ڈالر رہا۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں درآمدات کا حجم 14.66 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔