صومالیہ میں گردابی طوفان سے9 افراد ہلاک، ایک لاکھ 80 ہزار متاثر

114

موغادیشو۔2دسمبر (اے پی پی):صومالیہ میں گردابی طوفان سے 9 افراد ہلاک اور ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے کہا کہ گردابی طوفان میں تقریباً ساڑھے 7 ہزار مویشی بھی ہلاک ہوئے اور کئی عمارات کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔