اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت گریٹر کراچی واٹر سپلائی پراجیکٹ (K-IV)میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے اجلاس منعقد کیا گیا ۔ جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں ایم این اے نجیب ہارون ، چیئرمین واپڈا ، چیئرمین ، پی اینڈ ڈی حکومت سندھ ، وزارت آبی وسائل اور سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔چیئرمین واپڈا نے منصوبے کی فزیکل اور مالی پیشرفت ، منصوبے سے وابستہ امور اور منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے ضروری فیصلوں سمیت تفصیلی انتظامات سے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا ۔ فیصلہ کیا گیا کہ ایکسیکیوشن ایجنسی کی تبدیلی کی سمری ایکنیک کو بھیجی جائے گی تاکہ واپڈا باضابطہ طور پر اس پروجیکٹ کو سنبھال سکے۔مزید میٹنگ میں واپڈا کو تکنیکی معاملات پر نظرثانی کرنے اور حتمی فیصلے کے لئے آگے بڑھانے کے لئے جلد سے جلد کسی مشیر/ کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی جس پر نظر ثانی شدہ پی سی ون ہوگا۔ اجلاس میں سندھ حکومت نے باقی اراضی کے حصول کو جلد از جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کراچی میں شدید پانی کی کمی ہے اس لیے اس منصوبے کو تیزی کے ساتھ مکمل کرنے کی ضرورت ہے اور اس میں شامل تمام ایجنسیاں اس منصوبے کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔۔ اجلا س میں واپڈا کو گو ہیڈ دے دیا گیا کہ وہ کنسلٹنٹ کو جلد از جلد ہائیر کر کے ٹیکنیکل معاملات پر نظرثانی کر کے حتمی رائے جس پر ریوائزڈ پی سی ون بنے گا ۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کراچی میں شدید پانی کی کمی کے پیش نطراس منصوبے تیزی سے مکمل کیاجائے اورتمام متعلقہ ادارےاس منصوبے کو ترجیح طور پر مکمل کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔