پارلیمنٹ خصوصی افراد کے لئے قانون سازی میں سقم دور کرکے روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر سوشل ویلفیئر کے لئے کام کرے گی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا تقریب سے خطاب

100

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ خصوصی افراد اور معاشرے کے محروم افراد کے لئے خدمات سرانجام دینے والی شخصیات اور ادارے حقیقی معنوں میں خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ پارلیمنٹ خصوصی افراد کے لئے قانون سازی میں سقم دور کرکے روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر سوشل ویلفیئر کے لئے کام کرے گی۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں خصوصی افراد کے المی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ جب قومی اسمبلی میں آئے تو انہوں نے سوچا کہ پارلیمنٹ کو ان لوگوں کے لئے استعمال کیا جائے تو جو محرومیوں کا شکار ہیں۔ میں سب سے پہلے ٹنڈو اللہ یار میں راشد آباد کا دور کیا وہاں خصوصی افرادکے لئے تعلیم ، صحت ، رہائش اور دیگر سہولیات کسی فائیو سٹارہوٹل سے بھی زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی کام کرتے ہیں مگر ہمیں وقت کا لالج ہوتا ہے مگر یہ لوگ بغیر کسی لالچ کے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خبیب فائونڈیشن، سٹیپ، راشد ویلفیئر میموریل ٹرسٹ جیسے ادارے بے سہارااور خصوصی افراد کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ حقیقی معنوں میں یہ لوگ سلام کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوابی میں ہم نے ایک ہزار کنال زمین راشد ویلفیئر ٹرسٹ کے حوالے کی ہے جہاں خصوصی افراد کےلئے عالم آباد کے نام پر پورا شہر تعمیر کیا جارہا ہے۔ ہمیں پاکستان ایئر فورس کی سپورٹ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کے لئے ہمیں تجاویز دی جائیں۔ پارلیمنٹ اپناکردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تجاویز کی تیاری کے لئے اور خصوصی افراد کے لئے قانون سازی میں موجو سقم دور کرنے کے لئے ایک خصوصی کمیٹی قائم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملازمتوں میں خصوصی افرد کے کوٹے پر عملدرآمد کے لئے پارلیمنٹ اپنا کردار اداکرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد میں بھیک مانگنے والوں کے لئے کوئی ادارہ قائم کرنا چاہتے ہیں جہاں وہ تعلیم حاصل کر سکیں۔ اس حوالے سے خیبب فائونڈیشن سے بات ہوئی ہے۔ سٹریٹ چلڈرن کی تعلیم اور تحفظ از حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہا کہ پارلیمنٹ غیر روایتی طریقہ سے ہٹ کر سوشل ویلفیئر کے لئے کام کرے