اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):جنرل ٹائر آئی ٹی ایف جے 5 جونیئر ٹینس چیمپین شپ میں بوائز سنگلز مقابلوں میں پاکستان کے محمد شعیب اور برطانیہ کےرائے کیگن نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔جمعرات کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں بوائز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کےمحمد شعیب نے امریکہ کے سدھارتھا لامہ کو 4-6، 6-3 اور 6-4 سے شکست دی. دوسرے سیمی فائنل میں برطانیہ کے رائے کیگن نے امریکہ کے روہن بیلڈے کے خلاف واک اوور حاصل کی.بوائز ڈبلز سیمی فائنل مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں نیپال کےآراو ثمرت ہدا اوراکی زوبین راوت نے پاکستان کے عبداللہ اور جاپان کے اوئی اوکا کو 7-6 (5) اور 6-3 سے ہراکر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا. دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے احمد کامل اور محمد شعیب کو امریکہ کے روہن بیلڈے اورسکندر کرمان کے خلاف واک اوور ملا.گرلز سنگلز سیمی فائنل میچوں کے پہلے سیمی فائنل میں روس کی ارینا والیتوا نے یو کرین کی مارگریٹا اوکینڈوسکیا 6-3 اور 6-1 سے ہراکر فائنل میں پہنچ گئے۔ دوسرے سیمی فائنل میں نیپال کی ابیلاشہ بستا نے پاکستان کی زوحہ عاصم 6-4 اور 6-2 سے شکست دے کر فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔