میجر محمد اکرم شہید کا 49 واں یوم شہادت ہفتہ کو منایا گیا،بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے شہید کی یاد گار پر پھولوں کی چادر چڑھائی

203

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):میجر محمد اکرم شہید کا 49 واں یوم شہادت ہفتہ کو منایا گیا، بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے شہد کی یاد گار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر محمد اکرم شہید کی جہلم میں یادگار پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں وطن کے بہارد سپوت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔