اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت874 میگا واٹ سکھی کناری ہائیڈل پاور منصوبے پر کورونا کی وبا کے باوجود کام تیزی سے جاری ہے۔سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق سکھی کناری کے پی ہائیڈل پاور منصوبے پر کام 70 فیصد مکمل ہو گیا ہے۔ اس منصوبے سے دریائے کنہار میں 1.963 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سے 4250 روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث منصوبے پر کام متاثر نہیں ہوا ۔یہ منصوبہ 2022 میں مکمل ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔