جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کا منتظر ہوں،کپتان بابر اعظم

72

کوئنزلینڈ۔9دسمبر (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کی تصدیق پر خوشی ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کا منتظر ہوں کیونکہ یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب اپنے ہوم گراو ¿نڈ میں کرکٹ کے سب سے اہم فارمیٹ میں پاکستان کی کپتانی کرنے کا اعزاز حاصل ہوں گا۔ بابر اعظم نے کہا کہ 2021ءمیں پاکستان کو دنیا کی مضبوط ٹیموں کے خلاف متواتر کرکٹ کھیلنی ہے، اس سے نہ صرف ہمیں سیکھنے کا موقع ملے گا بلکہ ہماری ٹیم کی عالمی رینکنگ بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ بابر اعظم نے کہا کہ پرجوش ہوں کہ آئندہ سال کے مصروف سیزن کے دوران نئے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں بھرپور مدد ملے گی۔