زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 160.6 ملین ڈالرکااضافہ ریکارڈ

87

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 160.6 ملین ڈالرکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 4 دسمبرکوختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 20.402 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا،سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 13.298 ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.193 ارب ڈالررہا۔پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرملکی زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 20.241 ارب ڈالرریکارڈکیا گیاتھا، اس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 13.110 ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.130 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طورپر1.516 ارب ڈالرکااضافہ ہواہے، جون کے اختتام پرملکی زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 18.886 ارب ڈالرتھا، 4 دسمبرکوختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 20.402 ارب ڈالرہے۔