‏اپوزیشن کا بیانیہ مسترد، جلسے ناکام اور کارواں کی منزل سیاسی خودکشی ہے،اسد عمر

70

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ ‏اپوزیشن کا بیانیہ مسترد، جلسے ناکام اور کارواں کی منزل سیاسی خودکشی ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ لگتا ہے نواز شریف نے اپنے سیاسی ساتھیوں سے انتقام لینے کا فیصلہ کیا ہے. نا کھیڈاں گے نا کھیڈان دیاں گے کی پالیسی پر عمل پیرا یے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو پتہ ہے کے اس پالیسی کا اطلاق حکومت پر نہیں ان کے اپنے ساتھیوں پر ہو گا۔