پریمیئر لیگ میں برنلے نے آرسنل کو اپ سیٹ شکست دے دی

55
انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی نے پہلی بار یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا ، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں اطالوی کلب انٹر میلان کو 0-1 سے شکست دی

برمنگھم۔14دسمبر (اے پی پی):فٹ بال پریمیئر لیگ میں لیور پول اور فلہیم کا میچ برابر ہوگیا‘ برنلے نے آرسنل کو اپ سیٹ شکست دے دی۔ پیر کو انگلش میدانوں میں ہونے والے فٹ بال پریمیئر لیگ میں لیور پول اور فلہم کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ 79ویں منٹ میں سپر سٹار محمد صلاح نے پینلٹی کے ذریعے گول کیا۔ دوسرے میچ میں برنلے نے اون گول سے آرسنل کو اپ سیٹ کر دیا۔ 56 ویں منٹ میں کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑا توجہ کا مرکز رہا۔ ریفری نے ریڈ کارڈ پر ذکاء کو میدان سے آئوٹ کر دیا۔ پہلے ہاف میں کوئی گول نہ ہو سکا۔ اعصاب شکن مقابلے میں 73ویں منٹ میں آبامیانگ کے اون گول سے سکور ایک صفر ہوگیا۔ اسی برتری پر میچ کا اختتام ہوا۔ بڑی ٹیم کو حیران کن شکست دے کر برنلے 17ویں نمبر پر آگئی۔