گور نر پنجاب نے یونیورسٹیز کو ڈرگ اور ہیپاٹائٹس سے پاک کرنے کیلئے مہم کاباقاعدہ آغاز کر دیا،منشیات فروش کسی دہشت گرد سے کم نہیں ان کا مکمل صفایا کریں گے ‘گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو

52
ہر سفر میں ناکامی کو تسلیم کرنا اور مشکلات کا اعتراف کرنا بہت اہم ہے، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانوکیشن سے خطاب

لاہور۔17دسمبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے یونیورسٹیز کو ڈرگ اور ہیپاٹائٹس سے پاک کرنے کیلئے ” ڈرگ اور ہیپاٹائٹس فر ی “مہم کا جمعرات کوپنجاب یونیورسٹی سے باقاعدہ آغاز کر دیا، اس موقع پروائس چیئر پر سن سرور فاونڈیشن بیگم پروین سرور ‘وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد ‘جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی ‘پر ووائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر سلیم مظہر ‘لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر بشر ی مرزا سمیت مختلف یونیورسٹیز کے نمائندگان بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ منشیات فروش بھی کسی دہشت گرد سے کم نہیں ان کا مکمل صفایا کر یں گے ‘یونیوررسٹیز کو منشیات سے پاک کر نے کیلئے اینٹی نارکوٹکس‘پولیس سمیت تمام ادارے ایک پیج پر متحد ہوکر کام کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تمام یونیورسٹیز کو ہدایات جاری کردی ہیںکہ وہ یونیورسٹیز کو ڈرگ اور ہیپاٹائٹس سے پاک کرنے کےلئے یونیورسٹیز میں فر ی میڈیکل کیمپس لگائے، سرور فاونڈیشن سمیت دیگر فلاحی تنظیمیں ان کو ادویات سمیت تمام طبی سہولیات فراہم کر یں گی جس کے لیے بیگم پروین سرور کی سر براہی میں ایک ٹیم بھی قائم کر دی گئی۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس بریگیڈئیر(ر) اعجازشاہ سمیت تمام وفاقی وصوبائی محکموں کے ساتھ میری بات ہوچکی ہے ،یونیورسٹیز کو منشیات سے پاک کر نے کیلئے تمام وسائل استعمال کر یں گے، نہ صرف یونیورسٹیز کے قر یبی علاقوں بلکہ جہاں سے یونیورسٹیز کے طلبا کو منشیات فراہم کی جارہی ہے وہاں حکومتی ادارے سخت آپر یشن کر یں گے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کا مرض بھی تیزی کیساتھ پھیل رہا ہے اور پنجاب کے بہت سے ایسے علاقے ہیں جہاں 40فیصد سے زائد لوگ اس مہلک بیماری کا شکار ہیں، ہیپاٹائٹس ایک خاموش قاتل ہے جس سے بھی یونیورسٹیز کو پاک کر ینگے، طلبا کے سیمپل لئے جائیں گے اور جن کو یہ مر ض لاحق ہوگا ان کو مفت تمام طبی سہولتیں فراہم کر یں گے۔ وائس چیئر پرسن سرور فاونڈیشن بیگم پروین سرور نے تقر یب سے خطاب کے دوران کہا کہ یونیورسٹیز کے ساتھ ساتھ ہم پورے پنجاب کو ہیپاٹائٹس اور ڈرگ سے پاک کر نے کیلئے فری میڈیکل کیمپس لگانے کا آغاز کر چکے ہیں اور کوئی شک نہیں کہ ہیپاٹائٹس سے بچاﺅ کیلئے پینے کا صاف پانی ضروری ہے اور سرور فاونڈیشن پاکستان میں پینے کا صاف پانی فراہم کر نیوالی سب سے بڑی فلاحی تنظیم ہے اور ہم روزانہ22لاکھ افراد کو اپنے فلٹر یشن پلانٹس کے ذریعے مفت صاف پانی فراہم کر رہے ہیں ۔پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر نیاز احمدنے تقر یب سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم گور نر پنجاب اور ان کی اہلیہ پروین سرور کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یونیورسٹیز کیلئے اس تاریخی مہم کا آغاز کیا ہے اور تمام سہولت مفت فراہم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے ہم حکومتی ادارو ں کیساتھ نہ صرف مکمل تعاون کر یں گے بلکہ ہم سب ملکر اس مہم کو کامیاب بھی بنائیں گے ۔