وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمرکی زیر صدارت اسلام آباد کے تعلیمی مسائل کے حوالے سے اجلاس

44

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمرکی زیر صدارت اسلام آباد کے تعلیمی مسائل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔وزیر منصوبہ بندی نے تعلیم کے میدان میں ضروری اصلاحات پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی۔تعلیم کے شعبے میں اصلاحات اور بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان ،چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز،ایڈیشنل سیکریٹری وزارت تعلیم،ڈی جی FDE، ہیڈ PEIRA،وزارت تعلیم اور وزارت منصوبہ بندی حکام، تعلیمی معاونین برائے اسلام آباد،پی ڈبلیو ڈی حکام شریک ہوئے۔