شعیب ملک نے 34 واں مین آف دی میچ ایوارڈ شہداءآرمی پبلک سکول کے نام کردیا‘ شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر

55
مسلسل جیت سے پاکستانی ٹیم کا مورال بہت ہائی ہے، بابراعظم کی کپتانی میں نکھار آرہا ہے۔ شعیب ملک

ہمبنٹوٹا۔17دسمبر (اے پی پی):قومی کرکٹر شعیب ملک نے لنکا پریمیئر لیگ کے فائنل میں 34واں مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرکے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا‘ انہوں نے اپنا مین آف دی میچ ایوارڈ آرمی پبلک سکول کے شہداءکے نام کیا۔ بدھ کو لنکن پریمیئر لیگ کے فائنل میں شعیب ملک نے گال گلیڈی ایٹرز کیخلاف شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے جافنا سٹالینز کو چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور وہ مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔ شعیب ملک نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں کھیل کر بہت لطف اندوز ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کے میچز میں بھی اچھی کارکردگی دکھانا چاہتا تھا مگر ہمیشہ سب اچھا نہیں ہوتا‘ کبھی کامیابی حاصل ہوتی ہے اور کبھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنا مین آف دی میچ آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے ننھے چیمپئنز کے نام کرتا ہوں۔ شعیب ملک نے 34 ویں بار کسی ٹی ٹوئنٹی میچ میں مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرکے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔