فلپائن میں 5 درجے شدت کا زلزلہ

80
Earthquake
Earthquake

منیلا۔22دسمبر (اے پی پی):فلپائن کےصوبے سارنگینی میں 5.0 شدت کے جھٹکے محسوس کئے گیے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے نے امریکی جیولوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلپائن کے صوبے سارنگینی کے 32 کلومیٹر دورجنوب مغرب میں ریکٹر سکیل پر 5.0 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔زلزلے کا مرکز زمین سے 44.76 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔