اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پہنچ گئے۔بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے پولیس کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وزیرِ اعظم اسلام آباد پولیس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کریں گے۔