قاری سید صداقت علی نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کا فخر ہیں، سینیٹر فیصل جاویدکا تقریب سے خطاب

152

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ قاری سید صداقت علی نہ صرف پاکستان بلکہ پورےعالم اسلام کا فخر ہیں، پاکستان کی نئی نسلوں کو قرآن حکیم کی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہی ان کا اصل اعزاز ہے۔ وہ بدھ کو یہاں قاری سید صداقت علی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب پذیرائی سے خطاب کر رہے تھے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ قاری سید صداقت علی ایسی شخصیات ہیں جنہوں نے نئی نسلوں کو قرآن پاک کی تعلیم دی ہے اور ان پر نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ سارے عالم اسلام کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قاری سید صداقت علی کو صدر مملکت کی طرف سےہلال امتیاز عطا کیا گیا ہے کیونکہ قاری سید صداقت علی نئی نسل کیلئے قابل تقلید نمونہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کے آنے سے ہم قرآن حکیم سے اور قریب ہو گئے ہیں۔ قاری صاحب کی تلاوت دل پر اثر کرتی ہے انہوں نے کہا کہ تمغہ ہلال امتیاز ان کیلئے بہت چھوٹی چیز ہے ان کا سب سے بڑا اعزازقرآن حکیم سے نسبت ہے اور کروڑوں مائوں کی دعائیں ہیں جن کے بچوں کو انہوں نے قرآن حکیم کی تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا ہے