پاکستان اورافغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران کمی

70
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):پاکستان اورافغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں افغانستان کوپاکستانی برآمدات میں 17.49 فیصد اورافغانستان سے درآمدات میں 22.63 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات کا حجم 368.14 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 17.49 فیصد کم ہے، گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں افغانستان کوپاکستابی برآمدات کاحجم 423.56 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔نومبر2020 میں افغانستان کو71.65 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی، گذشتہ سال نومبرمیں افغانستان کوپاکستانی برآمدات کاحجم 93.52 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مالی سال 2019-20 میں افغانستان کوپاکستانی برآمدات کا حجم 888.91 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال میں افغانستان سے درآمدات میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جولائی سے لے کر نومبر2020 تک کی مدت میں افغانستان سے درآمدات کاحجم 49.87 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 22.63 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں افغانستان سے درآمدات کا حجم 61.16 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔نومبر2020 میں افغانستان سے درآمدات کا حجم 18.29 ملین ڈالررہا، گذشتہ سال نومبرمیں افغانستان سے درآمدات کاحجم 22.34 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مالی سال 2019-20 میں افغانستان سے درآمدات کا کل حجم 121.83 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔