اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کوپہلے ٹیسٹ میچ میں شکست پر مایوسی ہوئی ہے۔جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان میچ ہار گیا بہت افسوس ہوا لیکن نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے آخری کچھ اوورز میں بولٹ اور ساوتھی جیسے خطرناک باولرز کا سامنا کیا اور نیو زی لینڈ کو کافی پریشان بھی کیا، یقین کریں یہ دونوں ہیں بھی باولرز اور عمر میں بھی بہت چھوٹے ہیں ان سے کچھ سیکھنا چاہیے۔