نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو سرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3جنوری سے شروع ہوگا، کیویز کو گرین شرٹس کے خلاف 0-1کی برتری حاصل

47

کرائسٹ چرچ ۔31دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان دوٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3جنوری سے ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کے خلاف 0-1کی برتری حاصل ہے۔ پاکستانی سکواڈ(آج) جمعہ اور (کل) ہفتہ کو کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ کرے گی ۔ کیویز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم کو 101رنز سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میزبان ٹیم نے گرین شرٹس سے 1-2سے جیت لی تھی۔ کیوی ٹی نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی ، دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے گرین شرٹس کو 9وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز م0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی تھی۔تیسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے کیوی ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی تاہم تین میچوں کی سیریز کیوی ٹیم ن1-2سے اپنے نا م کر لی تھی اور اب دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3سے 7جنوری تک کرائسٹ چرچ میں شیڈول ہے۔ میزبان ٹیم کی قیادت کین ولیم سن کریں گے۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریزکے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم کی کمان محمد رضوان نے سنبھالی تھی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سرفراز احمد ،شاداب خان، عابد علی، اظہرعلی، شان مسعود، فواد عالم، سہیل خان، یاسر شاہ، محمد عباس، عمران بٹ، حارث سہیل، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔