آسٹریلیامیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی طرف سے زرمبادلہ ملک ارسال کرنے کی شرح میں 85.5 فیصداضافہ

57
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زرملک ارسال کرنے کی شرح میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 85.5 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے نومبر2020 تک کی مدت میں آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں نے 232.4 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 85.5 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں نے 105.8 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا، نومبر2020 میں آسٹریلیامیں مقیم پاکستانیوں نے 48 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، گزشتہ سال نومبرمیں آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں نے 43.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی ذرائع سے ترسیلات زرملک ارسال کرنے کے لئے مختلف اقدامات اورترغیبات کے نتیجہ میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں نے کوویڈ 19 کی عالمگیروباکے باوجود مجموعی طورپر11.769 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26.9 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی عرصہ میں سمندرپارپاکستانیوں نے 9.247 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔