ڈالر کے مقابلے جاپانی ین کی شرح تبادلہ میںاضافہ
ٹوکیو ۔ 25 اپریل (اے پی پی) ایشیائی فوریکس مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے پیر کو جاپانی ین کی شرح تبادلہ میں تیزی رہی۔ جاپانی کرنسی گزشتہ جمعہ کو بعض مالیاتی اطلاعات کی وجہ سے قدر کی کمی کا شکار ہو گئی تاہم پیر کو امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ111.14 ین رہی جو کہ نیویارک ریٹ 111.80 پر جمعہ کو بند ہوئی تھی۔ یورو کی شرح تبادلہ 124.90 ین اور 1.1243 ڈالر رہی جو اس کی قدر میں کمی کو ظاہر کرتی ہے۔