وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم اور مشیرِ داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کی ملاقات

83

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم اور مشیرِ داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے یہاں ملاقات کی۔ منگل کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں اہم قانونی و آئینی امور، مسائل کے حل اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کورٹس میں کیسز کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کو یقینی بنانے پر حکمتِ عملی سے وزیرِ اعظم کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر فروغ نسیم نے مزید وزیرِ اعظم کو وزارتِ قانون کی کارکردگی کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزارت کو ملنے والے 99.5 فیصد کیسز نمٹا دیئے گئے ہیں اور روزانہ کی بنیاد 100 سے زائد کیسز کو نمٹایا جا رہا ہے جس کو وزیرِ اعظم نے قابل ستائش قرار دیا۔