کراچی کےچند علاقوں میں ٹریفک جام کی وجہ سے فضائی مسافروں کی ایئر پورٹ آمد میں تاخیر سے پروازوں کا شیڈول متاثر،ترجمان پی آئی اے

79

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):شاہراہ فیصل اور کراچی کے دیگر علاقوں میں ٹریفک جام کی وجہ سے فضائی مسافروں کی تاخیر سے ایئر پورٹ آمد سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے لگا ہے۔ قومی ائیر لائن پی آئی اے کے ترجمان نے بدھ کو جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ تمام مسافروں سے التماس ہےبروقت ائیرپورٹ پہنچیں تاکہ پروازیں بروقت روانہ ہوسکیں – ترجمان نے کہا کہ تمام مسافروں سے التماس ہے کہ وہ بروقت معلومات کے لئے فلائیٹ انکوائری یا پی آئی اے کال سینٹر سے رابطے میں رہیں –