آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا تیسرا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ، سٹیون سمتھ کو میچ کا بہترین کھیلاڑی قرار

51
بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ (کل) کھیلا جائے گا

سدنی ۔11جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تیسرا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ بھارتی ٹیم میچ کے پانچویں اور آخری روز کھیلنے کے لئے آئی تو اس کو میچ میں کامیابی کے لئے 309رنز جبکہ آسٹریلیا کو 8وکٹوں کی ضرورت تھی۔ کپتان اجنکیا رہانے کے جلد آئوٹ ہونے کے بعد چیتشوار پجارا اور وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت آسٹریلیا کے باولرز کے سامنے ڈٹ گئے ۔ دونوں کھلاڑیوں نے محتاط انداز میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ پرٹیم کے لیے قیمتی 148رنز کی پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے ٹیم کو سہار دیا اور ٹیم کے مجموعی سکور کو 250رنز تک پہنچا دیا ۔ وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت 97جبکہ چیتشوار پجارا 77رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہےدونوں کھلاڑی نہ صرف کینگروز بائولرز کے سامنے ڈٹے رہے بلکہانہوں نے اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ہنوما وہاڑی 23اور روی چندرن ایشون 39رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ آسٹریلیا کی طر ف دوسری اننگز میں جوش ہیزلیووڈ اور نیتھن لیون نے دو، دو جبکہ پیٹ کمنز نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر سٹیون سمتھ کو شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پیر کو سڈنی میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری بھارتی ٹیم جب کھیلنے کے لئے آئی تو اس کو میچ میں کامیابی کے لئے 309رنز جبکہ آسٹریلیا کو 8وکٹوں کی ضرورت تھی۔ بھارتی ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 98رنز دو کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو چیتشوار پجارا 9اور کپتان اجنکیا رہانے 4رنز پر کھیل رہے تھے۔کپتان اجنکیا رہانے کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کیے بغیر اور اپنے گزشتہ روز کے سکور میں اضافہ کیے بغیر 4کے انفرادی سکور نیتھن لیون کی گیند پر میتھیو ویڈ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے ۔ اس کے بعد چیتشوار پجارا اور ریشبھ پنت آسٹریلیا کے باولرز کے سامنے ڈٹ گئے ۔ دونوں کھلاڑیوں نے محتاط انداز میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ پرٹیم کے لیے قیمتی 148رنز کی پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے ٹیم کو سہار دیا اور ٹیم کے مجموعی سکور کو 250رنز تک پہنچا دیا تاہم اس موقع پر ریشبھ پنت 97رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے پویلین لوٹ گئے ۔ ریشبھ پنت 97کے انفرادی سکور پر نیتھن لیون کی گیند پر پیٹ کمنز کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے ، ان کے بعد چیتشوار پجارا کی اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ 77رنز بناکر جوش ہیزلیووڈ کی گیند کا نشانہ بنے۔ بعدازاں ہنوما وہاڑی اور روی چندرن ایشون آسٹریلوی بائولرز کے سامنے ڈٹ گئے ۔ آسٹریلوی بائولرز نے ان کو آئوٹ کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے۔ بھارتی ٹیم نے پانچویں اور آخری روز کھیل ختم ہونے تک پانچ وکٹوں کے نقصان پر 334رنز بنائے اوربھارتی ٹیم میچ ڈرا کرنے میں کامیابی ہوگئی ۔ یوں دونو ں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔ ہنوما وہاڑی 23اور روی چندرن ایشون 39رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ آسٹریلیا کی طر ف دوسری اننگز میں جوش ہیزلیووڈ اور نیتھن لیون نے دو، دو جبکہ پیٹ کمنز نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر سٹیون سمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔