چینی سفارتخانہ کا چین اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ پر مقابلہ مضمون نگاری کا اعلان

100
چین اور پاکستان کی کمپنیاں تجارت میں تعاون کو فروغ دیں گی، چا چی جیانگ

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):پاکستان میں چین کے سفارتخانہ نے چین اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر مقابلہ مضمون نگاری کا اعلان کیا ہے۔ اس کا عنوان "پاک چین دوستی کی میری کہانی” ہے اور مضمون جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2021ہے۔اس مقابلے میں شمولیت کے لئے قواعد و ضوابط میں کہا گیا ہے کہ چینی اور پاکستانی ثقافت ، رسم و رواج ، تاریخ اور جغرافیہ کے بارے میں احساسات، تاثرات اور پاک چین دوستی سے متعلق بہترین مضامین کہانی میں شامل ہوں۔ جبکہ اس میں الفاظ کی مجموعی تعداد 1000 سے زائد نہ ہوں۔ شرکا کو تصویر کی مختصر عبارت کی وضاحت کے لئے متعلقہ ہائی ڈیفینیشن تین تصاویر بھیجنے کی بھی اجازت ہوگی۔ مقابلہ مضمون نگاری میں شمولیت کے خواہشمند افراد ورڈ ڈاکومینٹ میں چینی زبان کے مضامینmabinedu @163.com اور انگریزی زبان کے مضامین [email protected] پر جمع کراسکتے ہیں۔