ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد اور میدانی علاقوں میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان

45
مغربی ہواؤں کے زیر اثر ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
مغربی ہواؤں کے زیر اثر ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد اور میدانی علاقوں میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بدھ کے روز پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے ۔ کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اور بالائی علاقوں میں شدید سردرہا۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ، قلات منفی14، اسکردو، استور منفی 13، گوپس منفی12 ،کوئٹہ منفی09 ،کالام،ہنزہ ، بگروٹ منفی 08 اورپاراچنار میں منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔