صوابی۔13جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خیبرپختونخواکے عوام کیلئے صحت انصاف کارڈایک فقیدالمثال تحفہ ہے،ماضی کی حکومتوں نے خیبرپختونخواکے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیاہے مگراب انشاء اللہ خیبرپختونخواکے عوام کے محرومیوں کاحقیقی معنوں میں ازالہ کیاجائے گا،پاکستان تحریک انصاف نے جس تبدیلی اورریاست مدینہ کانعرہ لگایاتھاالحمداللہ اس وعدے کی تکمیل کی جانب کامیابی سے رواں دواں ہیں،موجودہ حکومت میں خیبرپختونخواکے تمام بڑے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جارہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے باچاخان میڈیکل کمپلیکس ضلع صوابی میں نرسنگ میڈیکل وارڈز اورپیرامیڈیک انسٹیٹیوٹ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان،صوبائی وزیرصحت تیمور خان جھگڑا اورصوبائی وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی بھی موجودتھے۔ سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ موجودہ حکومت پسماندہ طبقوں کواوپرلانے اوران کے فلاح وبہبودکیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلارہی ہے،عمران خان نے ہمیشہ غریب اورمستحق لوگوں کی فلاح وبہبودکیلئے جدوجہدکی ہے اورآج صحت انصاف کارڈ اورشوکت خانم ہسپتال جیسے منصوبے عمران خان کے وژن اورحکمت عملی زندہ مثالیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ چیلنجز قبول کئے ہیں اورچیلنجزکاسامنا کیاہے،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جب اقتدارمیں آئی توخزانہ خالی تھا،عمران خان نے اس تھوڑے اثاثوں کے ساتھ ملک چلانے کاچیلنج بھی قبول کرلیااورآج الحمداللہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہاکہ صحت انصاف کارڈ سے اب غریب علاج معالجے کیلئے کسی کے درپردستک نہیں دیں گے بلکہ 10لاکھ روپے تک اپنا اورخاندان کاعلاج معالجہ کرسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ صحت انصاف کارڈ منصوبے پرسالانہ20ارب روپے کی لاگت آئے گی،عمران خان نے اپناوعدہ پوراکردیااورآئندہ بھی غریب عوام کی فلاح وبہبودکیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔