اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیرمیں کالے قوانین نافذ کرنے پر کہا کہ سرمایہ کاری بڑھے گی، سرمایہ تو نہ آیا مگر 5 لاکھ فوج ضرور آگئی۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے امریکی اخبار کی بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے بارے میں ایک رپورٹ بھی شیئر کی اور کہا کہ بھارت نے مقبوضہ خطے میں انٹرنیٹ، ٹی وی، فون بند کر دیئےاور ویڈیوز کو باہر جانے سے روکنے کے لئے انٹرنیٹ کی رفتارسست کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں اعتراز کرنے والوں کودہشت گرد قرار دیا جاتا ہے۔