جنرل راحیل شریف کا سرحدپر کڑی نگرانی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار

115

راولپنڈی ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ورکنگ باﺅنڈری اور بین الاقوامی سرحدپر کڑی نگرانی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعہ کو بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پاکستان رینجرز پنجاب ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی نے رینجرز کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔