وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

61

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں ماں کا متبادل کوئی رشتہ نہیں،پرویز مشرف کی والدہ کے انتقال پر دلی دکھ ہوا۔زریں مشرف ایک انتہائی تعلیم یافتہ اور عظیم خاتون تھیں، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی زریں مشرف کے درجات بلند کرے۔