وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کااظہارتعزیت

120

مظفرآباد ۔اسلام آباد (07اکتوبر ا ے پی پی ) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان بنی گالہ میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے چئیرمین ،راجہ صدیق الفاروق کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے جواں سال فرزند علی فاروق کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ۔وزیر اعظم کچھ دیر ان کے ساتھ رہے ۔وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔