ٹوکیو ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) سٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، اعصام الحق اور جائلز سیمن نے کوارٹرفائنل میں روبرٹ اور الیکزینڈر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، اعصام الحق سیمی فائنل میں (آج) ہفتہ کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ جاپان میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں اعصام الحق اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار جائلز سیمن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روبرٹ اور الیکزینڈر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، اعصام اور سیمن سیمی فائنل میں آج ہفتہ کو امریکہ کے راجیورام اور ان کے جوڑی دار راون کلاسن کے مدمقابل ہوں گے۔