اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی۔ پیر کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق اسکردو میں درجہ حرارت منفی14، گوپس، استور، لہہ منفی 12، اننت ناگ منفی 8، بگروٹ منفی 7، گلگت، ہنزہ، سری نگر منفی 6، پاراچنار، شوپیاں اور زیارت میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔