اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے براڈ شیٹ معاملے پر تین رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دیدی ہے ،کمیٹی 48گھنٹوں میں براڈ شیٹ بارے اپنی سفارشات پیش کریگی ۔ پیر کو وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 3رکنی کابینہ کمیٹی کا کنوینئر میں خود جبکہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین اور وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کمیٹی میں شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی کابینہ کو 48 گھنٹوں میں براڈشیٹ معاملے پر سفارشات پیش کرےگی،اس معاملے میں فائدہ دینے والے اورفائدہ اٹھانے والے تمام لوگوں کیخلاف کاروائی ہو گی۔