بھارت آسٹریلیا ٹیسٹ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

41

برسبین۔18جنوری (اے پی پی):بھارت اور آسٹریلیا کے مابین چوتھے ٹیسٹ میچ کا آخری روز بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، گرج چمک کے ساتھ بارش کے 60 فیصد امکانات ہیں۔ عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق بارڈر گواسکر سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے فیصلے میں بارش نمایاں کردار ادا کر سکتی ہے۔ موسمیاتی ویب سائٹ کے مطابق پانچویں روز کے دوسرے سیشن میں بارش کے 51 فیصد امکانات ہیں۔ بی بی سی نے رات کو تیز بارش کی پیشنگوئی کی ہے جس کے باعث کھیل کا آغاز تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے تاہم گابا سٹیڈیم میں نکاسی کا بہترین انتظام بھی موجود ہے۔ واضح رہے پیر کو ٹیسٹ میچ کا چوتھا روز بھی بارش سے متاثر رہا جس کی وجہ سے کھیل کو پہلے ہی ختم کرنا پڑا۔