پاکستان اسٹاک ایکس چینج،کے ایس ای100انڈیکس 226.29پوائنٹس کی کمی سے45676.94پوائنٹس پر بند

59
Pakistan Stock Market
Pakistan Stock Market

کراچی ۔20جنوری (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروبار حصص میںبدھ کو پھر مندی چھاگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای 100انڈیکس226.29پوائنٹس کی کمی سے45676.94پوائنٹس کی سطح پرآگیااور59.56فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 24 ارب 11 کروڑ روپے سے زائد کانقصان ٹھانا پڑا جبکہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت 3.08فیصدکم رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںبدھ کے روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 45903پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں حصص فروخت کا دباو بڑھنے کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مندی کے اثرات چھاگئے یہاں تک کہ دوران ٹریڈنگ انڈیکس 45546پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آنے سے 45600اور45700کی نفسیاتی حد بحال ہوگئیں لیکن مندی کے اثرات غالب رہے اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 226.29پوائنٹس کی کمی سے45676.94پوائنٹس پر بند ہوا۔،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس127.11پوائنٹس کی کمی سے19025.55پوائنٹس،کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس89.33پوائنٹس کی کمی سے31722.41پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس501.13پوائنٹس گھٹ کر72735.84پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔ بدھ کو مارکیٹ میں413کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے 150کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 246 میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔بدھ کے روز47کروڑ66لاکھ18ہزار888شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ روز منگل کو49کروڑ17لاکھ87ہزار174حصص کے سودے ہوئے تھے۔کاروبار میںمندی کے باعث مارکیٹ کامجموعی سرمایہ 24 ارب11کروڑ56لاکھ54ہزار500 روپے کم ہو کر82 کھرب 77 ارب 24 کروڑ 61لاکھ55ہزار903 روپے رہ گیا ۔سرگرم کمپنیوں میں سلک بینک،یونٹی فوڈز،ہم نیٹ ورک،پاور سیمنٹ،ٹی آر جی پاکستان، لوٹے کیمیکل،کے الیکٹرک،پاک ریفائنری،فوجی فوڈز اورکوٹ اددو پاور شامل ہیں۔ قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے آئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمت 128.71روپے کے اضافے سے1844.94روپے اورسیپ ہائر ٹیکس26.34روپے کے اضافے سے1041.33روپے ہوگئی جبکہ رفحان میظ 89.99روپے کی کمی سے 9900روپے اوراے کے ڈی کیپٹل کے حصص 33.69روپے کی کمی سے 415.64روپے ہوگئی ۔