
اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو نئے کیس میں الجھایا جا رہا ہے،ہمین خدشہ ہے کہ انہیں سزا نہ دے دی جائے۔جمعرات کو پاکستان بار کونسل کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بار کونسل کے عہدیداروں کا شکریہ اداکرتی ہوں،یسین ملک کے خلاف ہندوستان نے پرانا کیس کھول دیا ہے،انھیں تہاڑ جیل میں رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ یسین ملک کو کہیں سزا نہ دی جائے،یہ وہی تہاڑ جیل ہے جہاں پہلے بھی کشمیریوں کو رکھا گیا تھا،ہماری تحریک کو ناکام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،پوری قوم کے خلاف جینوسائیڈ کرنے کی کوشش کی گئی ہے،یہ قانون کا مسئلہ ہے وکلاء ہمارا ساتھ دیں اس ہر دفتر خارجہ کو بھی دیکھنا ہو گا،ہندوستان یو این کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے،یسین ملک جیسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں،اگر انہیں کچھ ہوا تو پورے ایشیا کے لئے مسئلہ بنے گا،پاکستان بار کونسل سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے شوہر کی حفاظت کے لیے اقدامات کئے جائیں۔