پاکستان اورچین 2021 میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہیں

84

اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):پاکستان اورچین 2021 میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہیں ۔ چینی حکام کے مطابق 2021 میں دوطرفہ تبادلے کو مزید مستحکم بنانے اور کووڈ-19 کے دوران دو طرفہ تعاون کو بڑھایا جائے گا ۔ رواں سال پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے اور دونوں ممالک اسے مختلف شعبوں میں اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے کے اہم موقع کے طور پر اس سے استفادہ حاصل کریں گے۔ سی پیک تعاون میں اضافہ کرنے اور وبائی صورتحال کے بعد کے دور میں معیشت کو مستحکم کیا جائے گا ۔