صوبوں اور وفاق کی اکائیوں کی قیادت سے بات چیت میں آیندہ ہفتہ سے ویکسین کی فراہمی کا جائزہ لیا ہے ، وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان

54

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ میں نے جمعرات کو صوبوں اور وفاق کی اکائیوں کی قیادت سے بات چیت کی ہے اور آیندہ ہفتہ سے ویکسین کی فراہمی کا جائزہ لیا ہے ۔ہم یہ ذمہ داری ادا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔اور اس مشن کی کامیابی کے لئے پوری طرح متحد ہیں۔یہ بات وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے جاری اپنے ٹویٹ میں کہی ۔انھوں نے کہا کہ ہماری مربوط کوشیش کامیاب رہی ہیں۔حکومت پاکستان شہریوں کو مفت ویکسین فراہم کرے گی۔موجودہ سال کے دوران تقریبا 70 فی صد آبادی کو ویکسین دینے کا منصوبہ ہے۔اور پہلے مرحلہ میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی جائے گی۔جبکہ دوسرے مرحلہ میں بزرگ شہریوں جن کی عمر 65 سال سے زیادہ ہے ان کو ویکسین دی جائے گی۔