حیدرآباد۔28جنوری (اے پی پی):حکومت کہیں نہیں جارہی ہے ، پی ڈی ایم ایک ناکام تحریک ہے ، شفقت محمود، وفاقی وزیر تعلیم و سیاحت کا حیدرآباد میں کلہوڑو خاندان کے مقبروں کا دورہ اور میڈیا سے گفتگو،وفاقی وزیر تعلیم و سیاحت شفقت محمود سیاحت سے متعلق اپنے دورہ سندھ کے موقع پر حیدرآباد پہنچے انہوں نے حیدرآباد میں غلام شاہ کلہوڑو سمیت کلہوڑو خاندان کے تاریخی مقبروں کا دورہ کیا اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ حکومت کہیں نہیں جارہی ہے یہ اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی پی ڈی ایم ایک ناکام تحریک ہے انہوں نے بہت سے دعویٰ کئے کہ حکومت دسمبر میں چلی جائے گی پھر کہاکہ جنوری میں جائے گی پارلیمنٹ سے استعفیٰ دینے کی دھمکیاں دی گئیںلیکن ابھی تک وہ نہیں دیئے اور حکومت بھی ماشااللہ قائم ہے لانگ مارچ کا کہا گیا لیکن انہوں نے اسکی بھی کوئی تاریخ نہیں دی انہوں نے کہاکہ بنیادی طور پر پی ڈی ایم ایک ناکام تحریک ہے جس طرح دھکا اسٹارٹ گاڑی ہوتی ہے اسے بھی دھکا لگانے کی کوشش کی جاری ہے انہوں نے کہاکہ آئینی ترمیم کے لیے اتفاق رائے کی ضرورت ہو تی ہے 18ویں ترمیم ختم کرنے کی ضرورت نہیں ہے تاہم میں ذاتی طور پر سوچتا ہوں کہ 18ویں ترمیم میں بعض شقوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے مثلاً اٹھاریں ترمیم میں تعلیمی نصاب صوبوں کی بنیاد پر نہیں ہو نا چاہیئے قومی نصاب ہونا چاہیئے ورنہ قوم تقسیم ہو تی ہے انہوں نے کہاکہ سینیٹ کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو اکثریت ملے گی انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ایک منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت ملک کے قومی ورثے کو نقشہ کے تحت بنایا جائے گا اس سے معلوم ہو سکے گاکہ ہمارا قومی ورثہ کہا ں اور کس حالت میں ہے ویسے تو قومی ورثہ صوبائی حکومتوں کے ماتحت ہے تاہم وفاق بھی اس حوالہ سے کوشش کررہا ہے کہ جہاں ہماری ضرورت ہو گی ہم اپنا کردار ادا کریں گے –