اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے بلین ٹری پراجیکٹ کی دنیا تعریف کر رہی ہے۔ انہوں نے جمعرات کو اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ برطانوی حکومت پاکستان کے 10 ارب درختوں کے لگانے کے منصوبے کی تعریف کر رہی ہے، انہوں نے پراجیکٹ کو ماحولیات کے حوالے سے سب سے کامیاب اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے باقی دنیا پاکستان سے سیکھ سکتی اور اس پر عمل درآمد کر سکتی ہے۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو سراہتے ہوئے کہا کہ کامیاب پراجیکٹ وزیر اعظم کا بہترین اقدام ہے۔