پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 4 فروری کھیلا جائے گا

55
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا 36 واں میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 4 فروری بروز جمعرات کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 14 سال بعد پاکستان کے دورے پر ہے کراچی میں دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ ہوا ، پاکستان نے میچ جیت کر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈم میں 4 فروری جمعرات سے شروع ہوگا، جس کے لیے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کراچی سے خصوصی پرواز کے لیے ذریعے نیواسلام آباد انڑنیشنل ائیرپورٹ پہنچایاگیا ہےجہاں پی سی بی کے حکام نے ٹیموں کا استقبال کیا اور ٹیموں کو سخت سیکورٹی میں اسلام آباد کے ہوٹلز میں منتقل کردیاگیا۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیموں کے پریکٹس سیشن (کل)پیر سےشروع ہو گی تاہم کورونا ایس او پیز کی پابندی کے باعث شائقین کو میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔