اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) سوات کی وادی ایلم کا شمار دنیا کی خوبصورت ترین وادیوں میں ہوتا ہے۔ پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوات دنیا کے خوبصورت سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے جہاں برف پوش پہاڑی چوٹیاں ، دریا، برساتی ندی نالے، لہلہاتے کھیت اور گھنے جنگلات اس کے حسن میں اضافہ کرتے ہیں۔ سوات مالم جبہ،کالام، مدین ، بحرین اور ایلم پر مشتمل وادی ہے۔ وادی ایلم سوات کی تمام چوٹیوں میں سے بلند ترین چوٹی ہے جس کی سطح سمندر سے انچائی 9 ہزار2 فٹ ہے